کوالالمپور ۔ /14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایشین فٹبال کنفڈریشن (AFC) نے حکومت ایران کو انتباہ دیا ہے کہ وہ فٹ بال میں کسی بھی قسم کی مداخلت نہ کرے ۔ اے ایف سی نے جنوری میں ہونے والے ایشین فٹ بال کپ کے ضمن میں یہ بیان جاری کیا ہے ۔ ایرانی پارلیمنٹ ایک قانون پالیسی کرنے جارہی ہے جس کی رو سے کوئی بھی سرکاری ، خانگی ادارہ جو حکومتی فنڈز استعمال کرتا ہے ۔ اس سے سبکدوش شدہ ملازمین کہیں بھی ملازمت اختیار نہیں کرسکتے ۔ مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس قانون کا اطلاق موجودہ صدر ایرانین فٹ بال فیڈریشن مہدی تاج اور دوسرے بور ڈ اراکین پر بھی ہوتا ہے ۔ AFC نے منگل کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ موجودہ صورتحال پر اپنی نظر رکھے ہوئے ہے جبکہ ایرانین فٹبال فیڈریشن نے واضح کیا ہے کہ ان کی تنظیم ایک غیر حکومتی ادارہ ہے اور اس تنظیم کے تمام ارکان کسی بھی قسم کی تیسری طاقت چاہے وہ حکومتی ہو یا پارلیمنٹ ان سے بالکل آزاد ہیں اور ان کی مداخلت کا اس میں کوئی جواز نہیں ہے ۔ اے ایف سی ایشین کپ یو اے ای 2019 ء کو بمشکل ابھی دو ماہ باقی رہ گئے ہیں۔ لہذا اے ایف سی کسی بھی تیسری مداخلت کو فٹ بال کھیل برداشت نہیں کرے گی ۔