فٹبال اسوسی ایشن کی ریفریز میٹنگ

حیدرآباد ، 27 ستمبر (ای میل) آندھرا پردیش فٹبال اسوسی ایشن دوشنبہ 29 ستمبر کو ریفریز میٹنگ کا اے پی ایف اے آفس روم نمبر 1 ایل بی اسٹیڈیم حیدرآباد میں اہتمام کررہی ہے۔ دونوں شہروں میں B ڈیویژن لیگ میچز کے انعقاد کے سلسلے میں تمام ریفریز سے اس میٹنگ میں شرکت کی درخواست ہے۔ سکریٹری اسوسی ایشن جی پی پالگنا نے مزید بتایا کہ منگل 30 ستمبر کو اے پی ایف اے آفس میں ہی B ڈیویژن کلبس؍ ڈپارٹمنٹس سکریٹریز کیلئے میٹنگ بھی منعقد کی جارہی ہے۔ تمام متعلقہ سکریٹریز سے شرکت کی خواہش ہے۔