فوڈ سیکیورٹی کارڈز کی تقسیم کیلئے سرعت پیدا کرنے کی ہدایت

کورٹلہ ۔ 19ڈسمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر پدماکر آر ڈی او جگتیال نے ملاپور منڈل کے مستقر ملاپور منڈلپریشد آفس میں منعقد منڈل سطحی فوڈ سیکیورٹی کارڈ کے مستحقین میں تقسیم کیلئے آن لائن کے مرحلے میں تیز رفتاری برتنے کا مشورہ دیا ۔ منڈل پریشد آفس میں منعقد آن لائن مرحلہ کا بروز جمعرات جائزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت فوڈ سیکیورٹی کارڈ مستحقین کو فی کس 6کیلو چاول فراہم کرنے کا فیصلہ کرچکی ہے ۔ انہوں نے فوڈ سیکیورٹی کارڈ کے تقسیم کے مرحلہ کو مکمل کرنے کیلئے عارضی طور پر ملازمین کا تقرر کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ تحصیلدار جناب گنگا دھر کی تاخیر سے آمد پر اُن کی سرزنش کی ۔ اس پروگرام میں ڈپٹی تحصیلدار مسٹر پرشوتم راؤ ‘ منڈل پریشد سپرنٹنڈنٹ مسٹر رام نرسمہا چاری ‘ آر آئی مسٹر کرن ایم سی او گنگا دھر نائیک کے علاوہ بدم نرسی ریڈی نے حصہ لیا ۔