حیدرآباد ۔ 20 جون (سیاست نیوز) کوکٹ پلی کے علاقہ میں ایک آرمی جوان کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا۔ کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس کے مطابق 45 سالہ سرینواس راؤ جو وسنت نگر علاقہ میں رہتا تھا، کل اس کی صحت اچانک بگڑ گئی جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔