فنگر پرنٹس کے بغیر اقامہ نہیں ملے گا

ریاض ۔ 26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے تمام شہریوں اور تارکین وطن کو خبردار کیا ہے کہ انہیں اس وقت تک نئے یا تجدیدی پاسپورٹ جاری نہیں کئے جائیں گے جب تک وہ اپنے فنگر پرنٹس رجسٹرڈ نہ کرائیں ۔ تمام بیرونی ورکرس اور ان کے لواحقین کیلئے ضروری ہے کہ اپنے فنگر پرنٹس درج رجسٹر کروائیں ورنہ انہیں اقامہ نہیں دیا جائے گا۔ محکمہ پاسپورٹ کے ترجمان میجر احمد فہد ال لوہیدان نے کہا کہ عوام الناس کو 21 جنو ری تک اپنے فنگر پرنٹس درج رجسٹر کرانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ ناکامی کی صورت میں محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے آن لائین پاسپورٹ اور دیگر خدمات کیلئے حاصل ہونے والی تمام رسائی کو منقطع کیا جائے گا ۔ سعودی حکومت کے اس محکمہ نے سعودی عرب میں رہنے والے تمام شہریوں کے فنگر پرنٹس حاصل کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ کام نہایت ہی منظم اور محسن طریقے سے انجام دیا ہے ۔ ایرپورٹس پر نئے آنے والوں کیلئے اقامہ اسی وقت جاری کیا جارہا ہے جب انہوں نے اپنے فنگر پرنٹس دیئے ہیں ۔