فنڈز ریکوری کا عزم

یلاریڈی ۔ 27نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)  ضامن روزگار اسکیم کے کاموں میں پیش آئی بدعنوانی اور ذمہ داران سے ریکوری کرنے کا ضلع ویجلنس آفیسر مسٹر نارائنا نے عزم ظاہر کیا ۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ میں ضامن روزگار اسکیم کے کاموں کے فنڈس میں بدعنوانی کی ریکوری پر اے پی او شریمتی سکو بائی سے بات کی ۔ ضلع بھر میں 2007ء سے 2012ء تک 194افراد کے پاس سے ایک کروڑ 59لاکھ 27ہزار 795 روپئے وصول طلب ہونے پر اس میں سے 16افراد کے پاس سے 4,16,522 روپئے وصول کئے گئے اور 178 افراد سے ایک کروڑ 55لاکھ 11ہزار 273 روپئے وصول طلب ہیں ۔ ان افراد کو ریونیو ریکوری قانون کے تحت نوٹسیں جاری کئے گئے ہیں ۔ پیھر ایک بار ان افراد سے بات کر کے ان کار کی صورت میں فارم ۔2نوٹسیں جاری کرتے ہوئے ان کی جائیدادیں ضبط کی جائیں گی ۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ میں چار افراد کے پاس سے 3,01,589روپئے فنڈ ریکوری کرنا ہے ۔