فل ہیوز کی26ویں سالگرہ،ساتھی کھلاڑی اداس

سڈنی30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) تین دن پہلے موت کی آغوش میں جانے والے آسٹریلیائی کرکٹر فل ہیوز کی آج 26ویں سالگرہ ہے،اس موقع پر ان کے ساتھیوں کو ان کی یاد بہت ستار ہی ہے۔فل ہیوز کی آخری رسومات تو 3 دسمبر کو ادا کی جائیں گی ،لیکن ان کے کھلاڑی غم زدہ دلوں کے ساتھ ان کی 26 ویں سالگرہ منا رہے ہیں،چھلکتی آنکھوں اور لرزتے لبوں سے ہیوز کو ہیپی برتھ ڈے کاپیغام دے رہے ہیںکپتان مائیکل کلار ک نے تو اپنے ساتھی کی سالگرہ پر پورا کالم لکھا ہے کلارک کہتے ہیں کہ سالگرہ مبارک میرے بھائی، وہ ہمیشہ تمہیں پیار کرتے رہیں گے۔ڈیوڈ وارنر اپنے پیغام میں لکھتے ہیں 63 ناٹ آوٹ میرے دوست۔پھر اسٹیو اسمتھ،مچل جانسن،نیتھن لیون اور دیگر کہتے ہیں کہ،فل ہیوز کی یاد بہت ستائیگی،اس موقع پر مائیکل کلارک نے کرکٹ آسٹریلیا سے یہ درخواست بھی کی کہ فل ہیوز کا نمبر 63 بھی ختم کر دیا جائے ،دیگر کھلاڑیوں نے ہیوز کا ٹسٹ کیپ نمبر 408 بھی میسجز میں استعمال نہ کیاجائے۔