آکلینڈ۔2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اسٹیفن فلیمنگ نے اپنی ٹوئنٹی20 ٹیم کی کوچنگ میں دلچسپی ظاہر کردی اور کہا ہے کہ ٹیم اچھا مظاہرہ کر رہی ہے جس کے ساتھ کام کرکے خوشی محسوس ہو گی۔ ٹیم کی طویل عرصے تک قیادت کرنے والے اسٹیفن فلیمنگ کا خیال ہے کہ موجودہ کوچ مائیک ہیسن کی کامیابیاں متاثرکن ہیں اور جب کبھی ان پر کام کا بوجھ کم کرنے کیلئے کوچنگ ڈھانچہ میں تبدیلی کی گئی تو وہ اپنی خدمات پیش کردیں گے کیونکہ عمدہ ٹیم کے ساتھ کام کر کے انہیں خوشی ہو گی۔