فلک نما میں نوجوان کا بے رحمانہ قتل

حیدرآباد /2 جون ( سیاست نیوز ) فلک نما کے علاقہ فاطمہ نگر میں ایک نوجوان کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا ۔ رات دیر گئے گھر میں موجود نوجوان کو طلب کرنے کے بعد اس کا گلہ کاٹ کر قتل کردیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 21 سالہ شیخ احمد جو مصری گنج علاقہ کے ساکن محمد محی الدین کا بیٹا تھا ۔ پیشہ سے دیوان دیوڑھی کی مارکٹ میں سیلز مین کا کام کرتا تھا ۔ احمد روزانہ کے معمول کی طرح کل رات اپنے مکان پہونچا اور رات کے کھانے کے بعد گھر پر ہی موجود تھا کہ رات تقریباً ایک تا دیڑھ بجے کے درمیان فون کی گھنٹی بجی اور وہ رات اپنے مکان سے چلاگیا جو واپس نہیں آیا ۔ صبح فاطمہ نگر کے علاقہ سے پولیس نے اس کی نعش کو دستیاب کرلیا ۔ جس کا گلہ کاٹ کر بے رحمی سے قتل کردیا گیا ۔ پولیس فلک نما مصروف تحقیقات ہے ۔