حیدرآباد 19 ڈسمبر (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ فلک نما سے پولیس نے ایک فینانسر کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 2,300 نقد رقم اور فینانس کے دستاویزات کو ضبط کرلیا ۔ساوتھ زون ٹاسک فورس نے یہ کارروائی انجام دی اور 27 سالہ افسر میاںعرف افسر ساکن وٹے پلی کو گرفتار کرلیا ۔ افسر میاں غیر قانونی طور پر فینانس کا کاروبار کررہا تھا اور کرانہ دکان و چھوٹے کاروباری افراد کو یہ 5 فیصد شرح سود پر قرض دے رہا تھا۔ افسر میاں 100 دن کی مدت پر 5 فیصد سے رقم دیتا تھا اور رقم دیتے وقت ہی کل رقم سے سود کی رقم کو نکال لیا کرتا تھا ۔ اس نے اس طرح تین لاکھ روپئے کا قرض دیا تھا اور زائد مقدار میں شرح سود پر قرض لیا کرتا تھا ۔ ساوتھ زون ٹاسک فورس نے افسر میاں کو مزید کارروائی کیلئے فلک نما پولیس کے حوالے کردیا ۔