فلک نما میں روڈی شیٹر کا قتل

حیدرآباد ۔ یکم مارچ ( سیاست نیوز ) فلک نما پولیس حدود میں آج ایک روڈی شیٹر کے قتل کی واردات پیش آئی ۔ اے سی پی فلک نما سید فیاض نے بتایا کہ 20 سالہ عیسی اچی ریڈی نگر وٹے پلی کا ساکن تھا اور وہ فلک نما پولیس اسٹیشن کا روڈی شیٹر تھا ۔ اس کا نوید اور اس کے ساتھی جاوید نے آج رات قتل کردیا ۔ سمجھا جا رہا ہے کہ عیسی کے نوید کی کسی رشتہ دار خاتون سے تعلقات تھے جس کی وجہ سے برہمی کے عالم میں نوید نے اپنے ساتھی کی مدد سے عیسی کا قتل کردیا ۔ اطلاع ملنے پر فلک نما پولیس کی ٹیم وہاں پہونچ گئی اور نعش کو دواخانہ منتقل کیا ۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔