حیدرآباد ۔ 29 اگست (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ فلک نما میں ایک شخص نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق29 سالہ نظیر جو تیگل کنٹہ علاقہ کا ساکن نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس کے مطابق نظیر ذہنی طور پر تناؤ کا شکار تھا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔