فلوریڈا، 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بائیک اور سائیکل سو اروں کے توآ پ نے بہت سے کر تب دیکھے ہوں گے لیکن کسی دیو ہیکل ٹر ک کا کر تب دکھانا کوئی معمولی بات نہیں۔ رپورٹ کے مطابق فلوریڈا میں ماہر ڈرائیورز اور منچلوں نے بھاری بھرکم ٹرکوں کے ذریعے خطرناک اور حیران کن کرتب پیش کئے۔ مونسٹر جیم نامی مقابلے کیلئے بھاری بھرکم ٹرک چلاتے ڈرائیورز ڈونٹ اسٹنٹ، ڈرفٹنگ، قلابازیاں لگانے اور اونچی نیچی رکاوٹیں تیز رفتاری سے عبور کرتے دکھائی دئیے جنہیں دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں لوگ شو میں شریک ہوئے۔