حیدرآباد /6 اگست ( سیاست نیوز ) تھیٹر میں ایک شخص قلب پر حملہ کے سبب فوت ہوگیا ۔ جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 32 سالہ سنیل کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا کل ساتھیوں کے ہمراہ تھیٹر میں فلم دیکھنے گیا تھا ۔ یہ لوگ علاقہ میں موجودہ رنگا تھیٹر گئے تھے ۔ پولیس جیڈی میٹلہ ذرائع کے مطابق فلم شروع ہونے سے قبل قومی ترانے کے احترام میں سب لوگ ٹھہر گئے اور اس دوران سلامی دی جارہی تھی کہ سنیل کمار نیچے گر پڑا اور اس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق پولیس سمجھتی ہے کہ سنیل کمار قلب پر حملہ کے سبب فوت ہوگیا ہوگا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔