فلمی اداکارہ خوشبو کی کانگریس میں شمولیت

نئی دہلی ۔ 26 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اداکارہ سے سیاستداں بننے والی خوشبو نے آج کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی سے ان کی رہائش گاہ نئی دہلی میں ملاقات کے بعد انہوں نے کہا کہ قومی پارٹی میں شامل ہونے پر انہیں بے حد مسرت ہورہی ہے۔ یہ میرے لئے بڑا اعزاز ہے کہ اب میں کانگریس کا حصہ بن رہی ہوں۔ڈی ایم کے سے علحدگی کے 6 ماہ بعد فلمی اداکارہ خوشبو نے کانگریس میں شمولیت کیلئے آمادہ تھیں ۔ ٹاملناڈو کانگریس صدر ایلنگون نے بتایا کہ نئی دہلی میں کانگریس صدر سونیا گاندھی کی موجودگی میں خوشبو آج پارٹی میں شمولیت اختیار کریںگی۔ کانگریس لیڈران کا یہ تاثر ہے کہ نامور فلمی اداکارہ کی شمولیت سے پارٹی کارکنوں کے حوصلے بلند ہوجائیں گے کیونکہ حال ہی میں سینئر لیڈر جی کے واسن نے اپنے حامیوں کے ساتھ پارٹی چھوڑ دیا تھا ۔ واضح رہے کہ فلمی ادکار خوشبو متنازعہ بیانات کیلئے مشہور ہ