حیدرآباد /19 جنوری ( سیاست نیوز ) فلموں میں کام کرنے کی خواہش اور اداکاری کے جنون میں چند نوجوان ایک دھوکہ باز کی دھوکہ دہی کا شکار ہوگئے ۔ پولیس بنجارہ ہلز نے اس واقعہ پر درج کردہ شکایت پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ و شنوبریہ نامی شخص نے فلموں میں اداکاری کا موقع فراہم کرنے کا جھانسہ دیکر مبینہ طور پر تقریباً 6 لاکھ روپئے کا دھوکہ دیا جب شکایت گذار متاثرہ شخص سریدھر اس کے یہاں پہونچا تو اس نے اپنے حامیوں کے ساتھ سریدھر پر حملہ کردیا اور اسے شدید زدوکوب کیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے سریدھر کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ سریدھر کا الزام ہے کہ اس نے نہ صرف وہ بلکہ دیگر 25 افراد نے ملکر وشنوبریہ کو رقم دی تھی ۔ سریدھر ضلع محبوب نگر سے تعلق رکھتا ہے ۔ اس نوجوان کو فلموں میں اداکاری کا جنون ہے بلکہ دیگر دھوکہ دہی کا شکار نوجوان بھی اس آس میں وشنوبریہ کی مبینہ دھوکہ دہی کا شکار ہوگئے ۔ پولیس بنجارہ ہلز مصروف تحقیقات ہے۔