فلسطینی کی ٹکر ، اسرائیلی فوجی زخمی

یروشلم ۔ /31 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی مغربی کنارہ میں ایک فلسطینی نے کار اسرائیلی فوجی گروپ میںگھسادی جسے گولی مارکر ہلاک کردیا گیا ۔ فوج نے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی حملہ آور کی اس کارروائی میں ایک سپاہی زخمی ہوا ۔ حملہ آور کو گولی ماردی گئی ۔