فلسطینی نوجوان کے قتل پر وسیع تر مخالف اسرائیل مظاہرے

غزہ پٹی۔ 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جملہ 8 فلسطینی جنگجو مارے گئے تھے، جو حالیہ کشیدگی کے دوران کسی ایک دن کی لڑائی میں ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ اسرائیل کے مطابق ہلاک شدگان میں سے 6 حماس کے جنگجو تھے، جو ایک سرنگ میں نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے حادثاتی طور پر ہلاک ہوئے۔ حماس نے بھی متنبہ کیا ہے کہ ’دشمن کو اس کی بھاری قیمت چکانی ہوگی ‘۔یروشلم سے منگل کی صبح موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی افواج نے پیر اور منگل کی درمیانی رات راکٹ فائر کئے ۔