فلسطینی شہری کے حملہ میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک، ربی زخمی

یروشلم ۔ 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) فلسطینیوں کے حملہ میں زخمی ہونے والا ایک اسرائیلی شہری مغربی کنارہ میں علاج کے دوران ہلاک ہوگیا جبکہ ایک اسرائیلی فوج کی ہلاکت کی بھی خبر ہے۔ ایک 47 سالہ ربی اہلاد بٹینگر جو مغربی کنارہ کا ساکن تھا، پر چاقو اور بندوق سے کئے گئے حملہ میں زخمی کردیا گیا تھا۔ دوسری طرف اسرائیلی فوج نے بتایا کہ حملہ آور نے ایک اسرائیلی فوجی پر چاقو سے حملہ کیا اور اس کا ہتھیار چھین لیا تھا۔ فلسطینی شہری نے تین گاڑیوں پر گولی چلائی اور اس کے بعد ایک گاڑی لیکر فرار ہوگیا جہاں اس نے ایک بار پھر فائرنگ کرتے ہوئے ایک اور اسرائیلی فوجی کو زخمی کردیا جس کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔