غزہ۔ 27 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) روس نے چہارشنبہ کو جو امدادی اشیا ’آئی ایل‘ طیارے کے ذریعہ اردن میں پہنچائی ہیں، انہیں غزہ پٹی کے اسپتالوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ یہ اطلاع کل فلسطینی حکام نے دی ہے۔ انہوں نے روسی حکام کا تائید و حمایت کیلئے شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ 26 ٹن وزنی امدادی اشیاء محتاج لوگوں کو مل جائیں گی۔ اپنی طرف سے روسی فریق نے وضاحت کی کہ فلسطینی حکام کی درخواست کے مطابق امدادی اشیاء کی یہ کھیپ ادویات اور طبی ساز و سامان پر مشتمل ہے۔