یروشلم ۔ /26 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) فلسطینیوں کو اسرائیلی بسوں سے اتاردیا گیا ہے اور مغربی کنارہ میں اسرائیلی آبادیوں میں چلنے والی بسوں میں سوار ہونے سے بھی انہیں روکا جارہا ہے جس کی وجہ سے یہاں پر روزمرہ کام کاج کیلئے سفر کرنے والے ہزاروں فلسطینیوں کو پریشانی لاحق ہوگئی ہے ۔ مقبوضہ مغربی کنارہ سے اسرائیل میں کام کرنے کیلئے روزانہ ہزاروں فلسطینی سفر کرتے ہیں ۔ ایک رخی کراسنگ پوائنٹ کا استعمال کرتے ہوئے یہ فلسطینی اسرائیل پہونچتے تھے اس وقت انہیں اسرائیل کی بسوں میں سوار ہونے سے روک دیا گیا ہے ۔ وزارت دفاع اسرائیل کے اعلان کے مطابق کراسنگ پوائنٹ عبور کرنے کیلئے فلسطینیوں کو آئندہ سے اپنی شناخت ظاہر کرنی ہوگی ۔ ان ورکرس کو اسرائیل میں داخل ہونے کیلئے علحدہ بسوں کا انتظام کیا جائے گا ۔ اسرائیل کی جانب سے چلائے جانے والی بسوں میں سوار ہونے سے فلسطینیوں کو روک دیا گیا ہے۔ ان کے سفر پر امتناع کے باعث روزی روٹی کا مسئلہ پیدا ہورہا ہے ۔ وزارت دفاع کا یہ اقدام اسرائیلی فوج کے اختیار کردہ موقف سے متضاد ہے کیونکہ اسرائیلی فوج بسوں میں فلسطینیوں کے سفر کو خطرہ محسوس نہیں کرتی ۔