صعدہ۔ 14 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی قیادت میں عرب اتحادی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے درجنوں یمنی بچوں کی کل تدفین عمل میں آئی۔ اس موقع پر ہزاروں سوگوار موجود تھے۔ گزشتہ منگل کو صعدہ صوبے میں ایک بس پر ہونے والے حملے میں کم از کم چالیس بچے ہلاک ہوئے۔ اقوام متحدہ نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کی آزاد تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔