فضائیہ کے سربراہ کی وزیراعظم سے ملاقات

نئی دہلی ۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ اروپ رانا نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور سمجھا جاتا ہیکہ انہیں فوج کی کارروائی کیلئے تیاری کی تفصیلات سے واقف کروایا۔ فضائیہ کے سربراہ اور وزیراعظم کی ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ فضائیہ نئی حکومت کو اپنی ضروریات کی تفصیلات پیش کرنے کیلئے تیار ہیں اور خواہش کرتی ہیکہ جلد از جلد 126 غافیل کثیر کارکردگی والے جنگجو طیارے ہلکے کارآمد ہیلی کاپٹرس کے ساتھ خریدے جائیں۔ یہ سودا گذشتہ 2 سال سے زیرالتواء ہے۔