ڈاکٹر حمید الدین شرفی کے خطابات
حیدرآباد ۔ 7 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل انڈیا ( آئی ہرک ) کے زیر اہتمام ’ فضائل رمضان مبارک و جشن نزول قرآن مجید ‘ کے ضمن میں یکم رمضان تا اختتام ماہ صیام ہر روز ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ڈائرکٹر آئی ہرک اٹھارویں سالانہ تاج العرفا یادگار توسیعی خطابات ‘ کے تحت شرف تخاطب حاصل کریں گے ۔ یہ خطابات دوران ماہ رمضان ہر دوشنبہ ، سہ شنبہ ، چہارشنبہ ، پنجشنبہ اور شنبہ کو بعدنماز ظہر جبکہ ہر جمعہ اور یکشنبہ کو بعد نماز تراویح ہوا کریں گے ۔ حیدرآباد اور سکندرآباد کی ان مساجد کی کمیٹیوں کے ذمہ دار حضرات اور متولی صحبان جو اپنی مسجد میں ڈاکٹر حمید الدین شرفی کا خطاب رکھنا چاہتے ہوں ان سے گزارش ہے کہ مسجد کمیٹی یا دفتر تولیت کے مطبوعہ لیٹر پر تحریری خواہش کے ساتھ 20 شعبان المعظم 19 جون یا اس سے قبل صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک دفتر آئی ہرک واقع ایوان تاج العرفاء حمید آباد ، شرفی چمن قدیم سبزی منڈی حیدرآباد شخصی طور پر رجوع فرمائیں ۔۔