حیدرآباد /2 نومبر ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ یاچارم میں ایک کسان نے خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق فصل میں نقصان اور قرض کے بوجھ سے 56 سالہ انجیا دلبرداشتہ ہوگیا تھا جس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ انجیا یاچارم میں رہتا تھا ۔ جو 4 ایکڑ اراضی پر 2 ایکڑ میں فصل اگا رہا تھا اور اس نے بنک سے ایک لاکھ روپئے قرض بھی حاصل کیا تھا اور فصل کیلئے دیگر افراد سے بھی اس نے قرض حاصل کیا تھا تاہم قرض کی ادائیگی میں نقصان سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے کل رات خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔