فصلوں کے نقصان کی پابجائی کرنے کا تیقن

جگتیال 17 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) فصل نقصان ہونے والے کسان برادری کو بہت جلد نقصانات کی پابجائی کریں گے۔ نقصانات کا تخمینہ تیار کرتے ہوئے عہدیداران جلد از جلد حکومت کو رپورٹ پیش کریں۔ وزیر پنچایت مسر کے ٹی راما راؤ نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ جگتیال ڈیویژن میں ژالہ باری اور غیر موسمی بارش سے ہوئی تباہ کاریاں اور فصلوں کو ہوئے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے جگتیال منڈل موضع نرسنگاپور اور چلگل میں فصلوں کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔ بجٹ اجلاس میں اسمبلی میں کسانوں کی بھلائی کے لئے فصل بیمہ اسکیم کیلئے متفقہ قرارداد منظور کرتے ہوئے مرکز کو روانہ کی گئی سابق میں کسان لئے ہوئے ایک لاکھ روپئے قرض کو اب تک نصف افراد کسانوں کے معاف کردیئے گئے۔ سابق میں ہر موسم گرما میں برقی مسدودی کی وجہ سے کسان سب اسٹیشن کے روبرو احتجاجی دھرنے منظم کئے جاتے۔ پڑوسی ریاست ہمیں برقی نہ دینے کے باوجود اس گرما میں بغیر کٹوتی زراعت کو برقی سربراہ کی جارہی ہے۔ قدرتی آفات کے بعد کسانوں کو ہمت سے آگے بڑھنے اور فصل بیما طریقہ ہونا ضروری ہے۔ وزیر فینانس مسٹر ایٹالہ راجندر نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ 10 تا 12 ہزار ہیکٹرس تل کی فصل اور آم، ترکاریاں غیر موسمی بارش سے تباہ ہوگئے۔ کسانوں کو ہر طرح کی امداد فراہم کی جائے گی۔ سابق میں اِن پٹ سبسیڈی فراہم کرنے میں تساہل برتا جاتا تھا۔ تلنگانہ حکومت اپنے نظریہ سے فصل نقصان کے متعلق تخمینہ تیار کرتے ہوئے ان کے نقصانات کی پابجائی کی جائے گی۔ 2010 ء میں آدھراپردیش حکومت آم کے درختوں کو جڑ سے اکھڑنے پر ہی نقصان کی پابجائی کرتی تھی۔ لیکن یہ حکومت قدرتی آفات سے آم کے نیچے گر کر نقصان پہنچنے پر کسانوں کو امداد فراہم کررہی ہے۔ تلنگانہ ریاستی چیف منسٹر پوری ریاست میں فصل نقصان کسان کو ہرممکنہ امداد فراہم کرنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔ قبل ازیں کنٹلہ کنٹہ، جوگن پلی، ماواپور مواضعات کے علاوں کی فصلوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ زیڈ پی چیرمین تولہ اوما، کریم نگر رکن اسمبلی گنگولہ کملاکر، کورٹلہ منتھنی ارکان اسمبلی ودیا ساگر راؤ، پی مدھو، کلکٹر نیتھو کمار پرساد، سب کلکٹر ڈی کرشنا، بھاسکر، اگریکلچر اسسٹنٹ ڈائرکٹر کمریا، تحصیلدار پرامود اگریکلچر آفیسر رامچندرم اور حلقہ انچارج آئی آر ایس ڈاکٹر سنجے کمار موجود تھے۔