پیرس۔22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) رواں برس سال کے دوسرے گرانڈ سلام ٹینس ٹورنمنٹ فرنچ اوپن کی مجموعی انعامی رقم میں 3 ملین یوروز کا اضافہ کر دیا گیا۔ مینز اینڈ ویمنز سنگلز چیمپئنز 2.2 ملین یوروز کے حقدار ہوں گے۔ میگا ایونٹ 27مئی تا 10 جون کھیلا جائے گا۔ رولینڈ گیروس ڈائریکٹر گے فارگیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایونٹ میں شریک مینز اینڈ ویمنز کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی انعامی رقم میں خاطرخواہ اضافہ کیا گیا ہے کل انعامی رقم 48 ملین ڈالرز تک پہنچ گئی ہے اب مینز اینڈ ویمنز سنگل کے فاتحین کو 2.2 ملین یوروز انعامی رقم ملے گی۔