پیرس ، 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عالمی نمبر دو اینڈی مرے اور ڈیفنڈنگ چمپئن استان واورنکا فرنچ اوپن کوارٹر فائنلز تک پہنچ چکے ہیں جبکہ رچرڈ گاسکٹ نے جاپان کے کائی نشیکوری کو ناک آؤٹ کرکے 33 سال میں پہلی بار میزبانوں کی امیدیں برقرار رکھی ہیں۔ مرے نے گزشتہ روز امریکہ جان اِزنر کے مقابل 7-6(11/9)، 6-4، 6-3 کی جیت کے ساتھ چھٹی بار آخری آٹھ میں جگہ بنائی۔ تین مرتبہ کے سیمی فائنلسٹ 29 سالہ مرے کو اب گاسکٹ کا سامنا رہے گا جو کوارٹرز میں آخری فرانسیسی کھلاڑی ہے۔ تھرڈ سیڈ واورنکا نے سربیا کے وکٹر تروئیکی کو 7-6(7/5)، 6-7(7/9)، 6-3، 6-2 سے ہرایا، جو سال کے دوسرے گرانڈ سلام میں اُن کی لگاتار 11 ویں کامیابی ثابت ہوئی ہے۔
محمد علی خان ایس بی ایچ ٹیم کیپٹن
حیدرآباد ، 30 مئی (ای میل) سابق اسٹیٹ پلیئر محمد علی خان ایس بی ایچ فٹبال ٹیم کی نیشنل مینرل کارپوریشن کے آل انڈیا انوٹیشنل فٹبال ٹورنمنٹ ، چھتیس گڑھ میں قیادت کریں گے۔ اسکواڈ پی پرکاش، راک زاویئر، سائناتھ ریڈی، دیگمبر راؤ، اکبر عابدی، محمد سراج، ذکی رضا، محمد فرید، محمد خضر، ڈی کمار، محمد شہاب الدین و دیگر اور کوچ ای شیام پر مشتمل ہے۔