فرنچائز کرکٹ لیگ ‘ دوسرے دن کے نتائج

حیدرآباد۔ 27؍اپریل (پریس نوٹ) وی بی کرکٹ کلب، اسپورٹاہولک اور زوبی کرکٹ اکیڈیمی کے زیراہتمام جاری فرنچائز کرکٹ لیگ 2015 ء کے دوسرے دن آج منعقدہ مقابلوں کے نتائج اس طرح ہیں: کاسمو رائیڈرس نے ٹیم اسنیپر کو 4 رنز سے شکست دی۔ کاسمو کی جانب سے نذیر نے 39 رنز بنائے جبکہ ریڈی اور وینکٹیش نے ترتیب وار 5 اور 4 وکٹ لئے۔ مسقطی ڈیری نے سی ایس بی جی ایم آر کو 74 رنز سے ہرا دیا۔ مسقطی کی جانب سے نریش اور احمد نے 53 رنز اسکور کئے جبکہ راوین نے 16رنز دے کر 3وکٹ لئے۔ کے کے ای نے آئی آر ایس کو صرف ایک رن سے شکست دے دی اور ایچ ٹی سی سی نے گوداوری کرکٹ کلب کو 40رنز سے ہرا یا۔ ایچ ٹی سی سی کی جانب سے اوتار نے 44رنز بنائے جبکہ عقیل نے 15رنز دے کر 2 وکٹ لئے۔ حیدرآباد ہاکس نے ٹیم اسنیپر کو 54رنز سے شکست دی۔ ٹیم اسپینر کے کینی اوم نے 5رنز دے کر 4وکٹ لئے۔ واریئرس نے وائٹ والکرس کو 45رنز سے شکست دے دی۔ واریئرس کے نعیم نے 40رنز اسکور کئے جبکہ والکر کے وکی نے 17رنز دے کر 4وکٹس حاصل کئے۔ انونسیبل نے اور واسٹرائکرس کو 101رنز سے شکست فاش دے دی۔ اس میچ میں مدن موہن نے بہترین آل راؤنڈ مظاہرہ کرتے ہوئے 35 رنز اسکور کئے اور 9 رنز دے کر 4وکٹ بھی حاصل کئے۔ سائنٹ اسٹرائکرس نے ایف ایم سی سی کو 19رنز سے ہرادیا۔ مولڈٹک نے آئی ٹی پی سی سی کو19رنز سے شکست دی۔ ہازل ووڈ نے ایمیگوز کو 9رنز سے شکست دے دی۔