فرقہ پرست طاقتوں کی کامیابی : سماج وادی پارٹی

لکھنو 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کی کامیابی کو فرقہ پرست طاقتوں کی کامیابی قرار دیتے ہوئے سماج وادی پارٹی نے کہاکہ وہ ملک میں سیکولر طاقتوں کو مستحکم کرنے کی جدوجہد جاری رکھے گی۔ سماج وادی پارٹی ترجمان راجندر چودھری نے کہاکہ پارٹی عوامی فیصلے کا احترام کرتی ہے۔ تاہم سیکولر طاقتوں کو مستحکم کرنے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ نئی دہلی سے موصولہ اطلاع کے بموجب لوک سبھا انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے ناقص مظاہرے پر پارٹی قائد پرشانت بھوشن نے کہاکہ یہ نتائج مایوس کن ہیں۔ نئی دہلی کے انتخابات میں پارٹی نے شاندار مظاہرہ کیا تھا لیکن پارٹی کے ووٹوں کے فیصد میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ دہلی میں عام آدمی پارٹی کی کارکردگی پر اُنھیں مایوسی ہوئی ہے حالانکہ پارٹی کو 33 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔