وظیفہ پر سبکدوشی کے بعد عہدیداروں کا رویہ غیر ہمدردانہ، مراعات کیلئے دفاتر کے چکر کاٹنے مجبور
نظام آباد :23؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)عوامی خدمات کو ہی اپنا نصب العین سمجھ کر مستقل طور پرفرائض کو انجام دینے والے فرض شناس عہدیدار وظیفہ پر سبکدوش ہونے کے بعد اپنے حقوق کے حاصل کیلئے ہر روز دفتر کے چکر کاٹنا پڑرہا ہے ۔ اس طرح کا ایک واقعہ نظام آباد میں پیش آیا ۔ تفصیلات کے بموجب نظام آباد میونسپل کارپوریشن میں ایم ایچ او کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر سراج الدین ضلع بھر میں فرض شناس عہدیدار کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں اور اپنی ساری زندگی دیانتداری کے ساتھ کام کرتے رہیں اور کئی مرتبہ انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بھی تو اس کی پرواہ کئے بغیر اپنے اصولوں سے صلاح نہیںکیاجس کی وجہ سے اعلیٰ عہدیدار ڈاکٹر سراج الدین کو پسند کیا کرتے تھے محکمہ ہیلت سے تعلق رکھنے کے باوجود بھی خصوصی طور پر میونسپل ہیلتھ آفیسر کی حیثیت سے ان کی خدمات حاصل کی گئی تھی اور میونسپل ہیلتھ آفیسر کی حیثیت سے شہر نظام آباد میں اہم رول ادا کرتے ہوئے حفظان صحت کا خاص خیال رکھا تھا ۔ سینئریٹی کی بناء پر وظیفہ پر سبکدوش ہونے سے قبل انہیں ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر ( ڈی ایم اینڈ ایچ او ) کی حیثیت سے ترقی دی گئی تھی اور گذشتہ سال31؍ مئی 2017 ء کو وظیفہ حسن پر سبکدوش ہوگئے تھے ۔ وظیفہ کے بعد ان کو حاصل ہونے مراعات کی ادائیگی کیلئے ان کی فائل نظام آباد سے حیدرآباد بھیجنے کیلئے محکمہ ہیلتھ کے عہدیدار انہیں ہر روز دفتر کے چکر کاٹنے پر مجبور کردیا تقریباً ایک سال سے ابھی تک ان کی فائل حیدرآباد بھیجا نہیں گیا جس کی وجہ سے ان کا وظیفہ ابھی تک منظور نہیں کیا گیا جس پر ڈاکٹر سراج الدین سے دریافت کرنے پر بتایا کہ عہدیدار ہر روز انہیں جھوٹ بول رہے ہیں اور حیدرآباد بھیجا دیا کہتے ہوئے ٹال رہے ہیں اور حیدرآباد میں دریافت کرنے پر فائل ابھی تک نظام آباد میں ہی ہے اس بارے میں ڈی ایم اینڈ ایچ او ڈاکٹر وینکٹ سے دریافت کرنے پر فائلوں کی پنڈنگ کو دور کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں حالانکہ تلنگانہ کی حکومت کی جانب سے واضح طور پر یہ اعلان کیا گیا کہ وظیفہ حسن پر سبکدوش ہوتے ہی ان کے تمام حقوق کو ادا کرتے ہوئے انہیں خیرت کے ساتھ انہیں سرکاری گاڑی میں گھر روانہ کریں۔ لیکن اس کے باوجود بھی حکومت کے احکامات پر کسی طرح کی عمل آوری نہیں کی جارہی ہے اور اس کی زندہ مثال ڈاکٹر سراج الدین ہے ۔