حیدرآباد ۔ 26 مارچ ( سیاست نیوز) فرضی دستاویزات کے ذریعہ خانگی بجاج فینانس کمپنی کو دھوکہ دینے والے تین افراد کو چندا نگر پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سی گوردھن ‘ دنیش کمار اور موہن ریڈی نے رامچندرا پورم سنگارینی کالونی میں واقع بجاج وینانس کمپنی کو فرضی دستاویزات بشمول پان کارڈ ‘ ووٹر شناختی کارڈ ‘ اور دیگر دستاویزات کی بنیاد پر مذکورہ فینانس کمپنی سے قرض پر ایر کنڈیشن اور ٹی وی حاصل کیا اور وہ قرض کی رقم ادا کرنے کے قاصررہے ۔ فینانس کمپنی کے منیجر منوہر نے پولیس سے ایک شکایت درج کروائی جس کے نتیجہ میں چندانگر پولیس مذکورہ تین دھوکہ بازوں کو گرفتار کرلیا ۔