حیدرآباد ۔ 23 ڈسمبر (سیاست نیوز) روحانی علاج کے نام پر معصوم عوام کو دھوکہ دینے والے ایک بابا کو ویسٹ زون ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ایڈیشنل ڈی سی پی ٹاسک فورس مسٹر رادھا کرشن راؤ نے بتایا کہ 34 سالہ اسمعیل عرف اباجان کو اس کے مکان حکیم پیٹ سے گرفتار کرلیا گیا ہے اور پولیس نے اس کے قبضہ سے ایک کیلو 37 تولہ طلائی زیورات اور 3 لاکھ 50 ہزار روپئے نقد رقم کو ضبط کرلیا جو علاج اور عملیات کے نام پر عوام کو دھوکہ دے رہا تھا۔ انہوں نے انسپکٹر ویسٹ زون ٹاسک فورس مسٹر گٹوملو اور کانسٹیبل خواجہ ولی الدین کی ستائش کی جنہوں نے اس بابا کا پردہ فاش کرنے میں اہم رول ادا کیا۔ یہ بابا اباجان کے نام سے مشہور تھا۔ ایڈیشنل ڈی سی پی ٹاسک فورس نے بتایا کہ مناپورم گولڈ منتقل کرنے کے بعد اس ادارے سے سونا حاصل کیا گیا جس کو بابا نے محفوظ رکھنے کی کوشش کرتے ہوئے جمع کروایا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ خواجہ ولی الدین کانسٹیبل ویسٹ زون ٹاسک فورس کی کارکردگی کی زبردست ستائش کی۔