فرزند ڈاکٹر زور کا انتقال

حیدرآباد ۔ 27 ۔ مئی (راست) جناب سید علی الدین قادری فرزند بانی ادارۂ ادبیات اردو ڈاکٹر سید محی الدین قادری زور کا 27 رجب م 27 مئی 2014 کی صبح انتقال ہوگیا۔ مرحوم صدر شعبہ معاشیات گری راج گورنمنٹ ڈگری کالج نظام آباد اور شریک معتمد شعبہ امتحانات ادارہ ادبیات اردو بھی تھے ۔ نمازِ جنازہ بعد نماز فجر مسجد بی صاحبہ پنجہ گٹہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت زعم پل مسلم جنگ میں ہوگی ۔ مرحوم کی فاتحہ سیوم بروز جمعرات بتاریخ 29 مئی مسجد تہنیت زور کامپلکس پنجہ گٹہ بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ پسماندگان میں ڈاکٹر وجاہت محی الدین ، سعادت محی الدین اور صباحت محی الدین ہیں۔ مزید معلومات کیلئے سید رفیع الدین قادری سے فون نمبر 66836291 ، 9246528932 پر کرسکتے ہیں۔