انقرہ ۔ 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر ترکی رجب طیب اردغان نے انسانی حقوق کارکنوں پر الزام عائد کیا کہ وہ دوہرے معیار اختیار کررہے ہیں اور فرانس کے ’’یلو ویسٹس‘‘ احتجاج پر خاموشی اختیار کرے ہوئے ہیں جبکہ ترکی نے مخالف حکومت احتجاجی مظاہروں کی جو ترکی میں جاری ہیں، مذمت کی ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق کا دفاع کیا اور کہا کہ پیرس میں جو کچھ ہورہا ہے انسانی حقوق گروپس نے اس کی طرف سے آنکھیں بند کرلی ہیں۔ وہ گونگے اور بہرے ہوچکے ہیں۔ انہوں نے انسداد فسادات پولیس کے احتجاجیوں کے خلاف ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال کرنے پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے ترکی کے مغربی حلیف کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔