فخر زمان کو 20 لاکھ کا چیک حوالے

لاہور۔3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) چیمپئنزٹرافی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لئے ہیرو بنے فخر زمان نے کہا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ فائنل سے پہلے ٹیم میں ایک نیا جذبہ پیدا ہوا تھا، عوام کی امیدیں دیکھ کر یہ احساس ابھرا کہ کچھ کر دکھانا ہے۔ فخر زمان کے اعزاز میں بحریہ ٹائون کے مالک ملک ریاض کے نواسے بلال ملک نے ایک شاندار تقریب منعقد کی جس میں پاکستانی اوپنر کو 20 لاکھ روپے کا چیک دیا گیا۔اس موقع پر فخر زمان نے کہا کہ مستقبل میں اس سے بھی بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے، جتنا پیار اور عزت انہیں ملی، انہوں نے ایسا سوچا بھی نہیں تھا، اب اگلے جو بھی ٹورنمنٹ ہوں گے ان میں وہ مزید اچھا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے۔