فخرہندوستان کیخلاف بہتر مظاہرہ کے لئے پرعزم

لاہور۔5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام )پاکستانی ٹیم کے اوپنر فخرزمان نے ہندوستان کے خلاف ایشیا کپ میچ میں چمپئنز ٹرافی فائنل کی کارکردگی دہرانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔قذافی اسٹیڈیم میں جاری تربیتی کیمپ کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ ایبٹ آباد میں کنڈیشنگ کیمپ کا فائدہ ہوا، لاہور میں اچھی پریکٹس کا موقع مل رہا ہے جب کہ ہندوستان کے خلاف میچ میں چمپئنز ٹرافی فائنل کی کارکردگی دہرانے کی پوری کوشش کروں گا۔فخرزمان کے بموجب میری کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم کے لیے بڑا اسکور کروں۔ بین الاقوامی کرکٹ کا دباؤ ہوتا ہے، ہندوستان کیخلاف میچ میں بھی دباؤ ہوگا، میچ کے دن بہتر کھیلنے والی ٹیم ہی جیتے گی۔