ابوظہبی ۔ 11 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے فوجی سربراہ عبدالفتح السیسی آج متحدہ عرب امارات پہنچے۔ وہ دونوں ممالک کی مشترکہ فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔ فیلڈ مارشل سیسی مصر کے وزیر دفاع اور نائب وزیراعظم ہیں۔ انہوں نے یو اے ای کے نائب فوجی سربراہ شیخ محمد بن زید النیہان سے ملاقات کی ۔ متحدہ عرب امارات میں جولائی میں محمد مرسی کی معزولی کے بعد فوجی حکومت کی نہ صرف بھرپور تائید بلکہ اسے 4.9 بلین ڈالرس کی امداد بھی دی۔