فاسٹ بولر اومیش سنچری سے محروم

برسبین ۔ 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شاندار فام میں موجود نمن اوجھا نے ایک اور سنچری اسکور کی جبکہ نمبر 10 پر بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم کے فاسٹ بولر اومیش یادو نے تیز رفتار 90 رنز اسکور کئے۔ اس طرح آسٹریلیا اے کے خلاف ہندوستان اے نے خود کو دوسرے غیر سرکاری ٹسٹ کے تیسرے دن مشکلات سے باہر نکالا ہے۔ اوجھا جنہوں نے پہلے مقابلے کی پہلی اننگز میں ڈبل سنچری اور دوسری اننگز میں سنچری اسکور کی ہے، انہوں نے دوسرے ٹسٹ میں بھی 18 چوکوں اور 3 چھکوں پر مشتمل اپنی اننگز میں 110 رنز بنائے ہیں جس کی بدولت ہندوستان نے میزبان ٹیم کے 423 رنز کے جواب میں 501 رنز اسکور کئے اور اسے 78 رنز کی سبقت حاصل ہوئی ہے۔ واضح رہیکہ مہمان ٹیم کا ایک موقع پر اسکور 199/5 تھا۔