سرپور ٹاؤن۔/11فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن منڈل کے مواضعات کا پور، ہڈکلی، ماکیڈی کے مختلف علاقوں میں 11فبروری کو آصف آباد سب کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو کے زیر نگرانی فاریسٹ اور ریونیو جوائنٹ سروے کاموں کا آغاز ہوا۔ اس موقع پر سرپور ٹاؤن تحصیلدار رمیش بابو اور انچارج ایف ار او وینو گوپال اور سروے عہدیداروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر محکمہ ریونیو اور محکمہ فاریسٹ دونوں عہدیداروں کے روبرو اراضی کے سروے کاموں کا آغاز کیا گیا۔
سرپور ٹاؤن میں سڑکوں کے
تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد
سرپور ٹاؤن۔/11فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن منڈل کے ڈھور پلی گاؤں کے عوام کو سڑک کی سہولت فراہم کرنے کیلئے آج رکن اسمبلی کونیر و کونپا نے آر اینڈ بی سڑک تاڈھور پلی سڑک کے تعمیراتی کاموں کیلئے 70 لاکھ روپیوں کی لاگت سے تعمیراتی کاموں کیلئے سنگ بنیاد رکھا۔