فارورڈ بلاک نے اپنا کھاتہ کھول دیا ہے

کریم نگر۔/12 ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نیتا جی کی قائم کردہ آل انڈیا فارورڈ بلاک پارٹی پہلی مرتبہ تلنگانہ اسمبلی میں اپنی آواز بلند کرے گی۔ اس پارٹی کے امیدوار نے رام گنڈم حلقہ اسمبلی سے چناؤ میدان میں شامل ہوکر کامیابی حاصل کی ہے۔ کامیاب امیدوار کو رکنٹی چندر بحیثیت ایم ایل اے اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ فارورڈ بلاک ریاستی جنرل سکریٹری ضلع کے متوطن بنڈہ سریندر ریڈی خدمت انجام دے رہے ہیں۔ ان کی قیادت میں پارٹی کریم نگرضلع میں پانچ افراد کو ٹکٹ دیا تھا۔ راما گنڈز سے کورکنٹی چندر نے کامیابی حاصل کی جبکہ کریم نگر سے کے تیج دیپ ریڈی جگتیال سے کے اے منہش ، حضور آباد سے کے بچی ریڈی ، پداپلی سے بی راجو ٹکٹ دیا گیا تھا جنہیں شکست ہوئی۔ ان سبھی کی ضمانتیں بھی ضبط ہوچکی ہیں۔ راما گنڈم سے کے چند ر نے ٹی آر ایس کے سابق امیدوار آر ٹی سی چیرمین سوما ریو ستیہ نارائن پر 26090 ووٹوں کی برتری سے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ انہیں 60444 ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ راج ٹھاکر کو 26614 ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ چندر نے گزشتہ چناؤ میں بھی فارورڈ بلاک امیدوار کی حیثیت سے حصہ لیا تھا اور وہ دوسرے نمبر پر تھے۔ اس طرح فارورڈ بلاک نے ایم ایل اے کی فہرست میں اپنا کھاتہ کھول دیا ہے۔