حیدرآباد ۔ 31 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : سرکاری اسکولس میں زیر تعلیم طلبہ کے لیے منعقد ہونے والے جاریہ تعلیمی سال کے چار فارمیٹیو اسسمنٹ امتحانات کے نتائج اور دو سمیٹیو اسسمنٹ امتحانات کے نتائج آن لائن جاری کرنے کے لیے محکمہ تعلیمات اقدامات کررہا ہے اور ان اقدامات کا مقصد بار بار نتائج میں تبدیلی کو روکنا ہے ۔ محکمہ اسکولی تعلیم کے ویب سائٹ میں اسکولس کے یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ کا استعمال کرتے ہوئے طلبہ کی تفصیلات اور حاصل کردہ نمبرات کا ڈاٹا بیس میں اندراج کیا جائے گا اور اس عمل کا آغاز ستمبر میں منعقد ہونے والے فارمیٹیو اسسمنٹ 2 امتحانات سے ہی کیا جائے گا ۔۔