فائنل میں برازیل اور ارجنٹیناہوں گے: رونالڈو

برازیلیا28 جون (سیاست ڈاٹ کام)برازیل کے سابق اسٹار رونالڈو کاکہنا ہے کہ برازیل اور ارجنٹینا ورلڈ کپ کے فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔ رونالڈوکا کہنا ہے کہ دونوں ٹیمیں مضبوط ہیں اور دونوں کے پاس نیمر اور میسی جیسے اسٹار موجود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میرے خیا ل میں نیمر اس ورلڈ کپ کا بہترین کھلاڑی ہے اور انھوں نے ذمہ داریاں صحیح نبھائی ہیں۔رونالڈو مزید کہا ہے کہ میسی اچھا کھلاڑی ہے لیکن ابھی تک وہ صحیح فارم میں نہیں۔رونالڈو نے کہا برازیل اور ارجنٹینا اس ورلڈ کپ میں دو ایسی ٹیمیں ہیں جو مسلسل آگے بڑھ رہی ہیں اور اپنی غلطیوں سے سیکھ رہی ہیں۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل سوئٹزرلینڈ کی ایک اسپورٹس فرم نے خطابی مقابلے میں اسپین اور برازیل کی پیش قیاسی کی تھی جو یکسر غلط ثابت ہوئی ہے اور اب ٹیموں کے مظاہروں کی بنیاد پر رونالڈو نے خطابی مقابلے کی پیش قیاسی کی ہے ۔