یلاریڈی ۔ 17اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی میں محکمہ فائر بریگیڈ عملہ نے ہفتہ اتسو پروگرام کے تحت یلاریڈی کے بس اسٹانڈ علاقہ میں آگ پر قابو پانے کے احتیاطی تدابیر پر عوام کے سامنے مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شعور بیدار کیا ۔ اس موقع پر فائر اسٹیشن آفیسر مسٹر راجا نائیک نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 14 اپریل 1944ء میں ممبئی کے ایک وکٹوریا ڈاک یارڈ میں ایک کشتی پر آتشزدگی حادثہ پیش آیا تھا جس میں 66 افراد فائر عملہ کی جانیں چلی گئیں تھیں ۔ اس یادگار میں انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں ہر سال 14اپریل سے 20اپریل تک فائر عملہ ہفتہ اتسو پروگرام کا انعقاد کرتے ہوئے کہیں بھی آتشزدگی حادثہ پیش نہ آئے اس کیلئے احتیاطی تدابیر کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔ اس موقع پر عملہ میں ہر بابو ‘ پرساد اور دوسرے موجود تھے ۔