حیدرآباد۔ 5 اپریل (سیاست نیوز) اسٹوڈنٹ اسلامک مومنٹ آف انڈیا (سیمی) کے مبینہ ارکان کی فائرنگ میں زخمی آتماکور کا سب انسپکٹر سدیا جو دواخانہ میں زیرعلاج ہے، کی حالت تشویشناک ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے کل اس کا آپریشن کیا تھا ، لیکن دماغ میں دو گولیاں پیوست ہوجانے کے سبب سب انسپکٹر کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ زخمی سدیا کیلئے حیدرآباد سٹی پولیس آف سائبرآباد سے وابستہ 20 کانسٹبلس نے خون کا عطیہ دیا۔ واضح رہے کہ سیمی کے ارکان اسلم اور اعجازالدین کی فائرنگ میں سب انسپکٹر سدیا شدید زخمی ہوگیا تھا۔