غیر معمولی موسم برسات کے مقابلے کیلئے مرکزی حکومت چوکس اور تیار

نئی دہلی9 جون (سیاست ڈاٹ کام)مرکز کی نئی حکومت اس سال معمول سے کم بارش ہونے کے امکانات کے سلسلہ میں چوکس ہے اور ہنگامہ منصوبے تیار کئے جارہے ہیں۔ صدر پرنب مکرجی نے کہا کہ حکومت طویل عرصہ سے زیر التواء آبپاشی پراجکٹس کی تکمیل کو ترجیح دے گی اور حکومت کا مقصد ہر کھیت کو پانی فراہم کرنا ہوگا ۔ مانسون 6 جون کو تقریبا ایک ہفتہ تاخیر سے کیرالہ سے ٹکرائے گا۔ موسم کی پیش قیاسی کی بموجب موسم برسات کی پیشرفت ملک کے دیگر علاقوں میں بھی تاخیر سے ہوگی۔ چنانچہ مرکزی حکومت پانی کے تحفظ کو اولین ترجیح دے گی اور سنجیدگی سے تمام متبادل طریقوں پر غور کیا جائے گا جن میں تمام دریاؤں کو جہاں بھی ممکن ہوسکے باہم مربوط کیا جائے گا تا کہ سیلابوں اور قحط کے اعادہ کا انسداد ہوسکے ۔