غیر مجاز قبضوں کے خلاف کارروائی

نظام آباد:14؍ فرور ی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میونسپل کمشنر وینکٹیشورلو نے شہر کے مختلف علاقوں میں غیر مجاز قبضوں کو برخواست کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ خلیل واڑی کے علاقہ میں کارپوریشن کے ڈرینج،سڑکوں پر قبضہ کرتے ہوئے کاروبار کرنے والے افراد کیخلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے غیر مجاز قبضوں کو برخواست کررہے ہیں۔ خلیل واڑی کے علاقہ میں لب سڑک ڈرینج اور سڑک کے کنارے شیڈس تعمیر کرتے ہوئے چھوٹے موٹے کاروبار کے علاوہ خلیل واڑی کے دواخانوں کے سائن بورڈ کو لگارہے ہیں۔ میونسپل کمشنر نے خلیل واڑی میں اب تک 50 فیصد غیر قابضین کو برخواست کیا ہے۔ خلیل واڑی میں کئی دواخانہ ہے اور ایک بھی دواخانہ کے انتظامیہ کی جانب سے پارکنگ کا نظم نہ کرنے کی وجہ سے عوام کو مشکلات پیش آرہے ہیں اور ٹرافک کا مسئلہ پیدا ہورہا ہے۔ جس پر کمشنر نے غیر مجاز قابضین کو برخواست کرتے ہوئے ٹرافک نظام کو بہتر بنانے کیلئے ان کارروائیوں کے سلسلہ کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ میونسپل عہدیداروں کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں سے ٹرافک کا مسئلہ حل ہورہا ہے جس سے عوام خوش نظر آرہی ہے۔ کمشنر وینکٹیشورلو کی قیادت میں ٹائون پلاننگ کے عہدیدار غیر مجاز تعمیرات کے منہدم کے کام کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔