غیر مجاز رینک منتقل کے دوران تین ٹراکٹر ضبط

یلاریڈی /16 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے ودل پرتی موضع شیوار میں ندی سے ضابطہ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریت منتقل کر رہے تین ٹریکٹروں کو محکمہ ریونیو عہدیداروں نے ضبط کرلیا ۔ ندی میں رات کے واقت ناجائز طریقہ سے ریت منتقل کرنے پر ٹراکٹروں کو پکڑ کر پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا ۔ VRO راجو نے مزید بتایا کہ منڈل لنگم پیٹ کے پولکم پیٹ علاقہ سے تصدیق رکھنے والے وینکٹیشم ، سرینواس ریڈی اور کناپور تانڈا کے روی کا ٹراکٹر ضبط کرلیا گیا ہے ۔ انہوں انتباہ دیا کہ غیر قانونی طور پر ریت منتقل کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی ۔