کریم نگر /26 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر ضلع میں بغیر منظوری کے غیر مجاز تعمیرات کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی ۔ ضلع ریونیو عہدیدار ٹی ویرا برہمیا نے پیر کو کلکٹر میٹنگ ہال میں ڈائیل یوور کلکٹر پروگرام کو ضلعی عہدیداران کے ساتھ منعقد کیا ۔ اس موقع پر سلطان آباد منڈل گرے پلی سے وینکٹیشم نے کہا کہ گرے پلی بس اسٹانڈ کے پاس سڑک کے بازو میں کچھ لوگ غیر مجاز تعمیرات انجام دے رہے ہیں جس کی وجہ سے حادثات پیش آرہے ہیں اور جانی نقصان ہو رہا ہے ۔ فوری ڈی آر او نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ تحصیلدار کو بھیج کر ضروری اقدامات کئے جئایں گے ۔ ویملواڑہ سے سندر نے کہا کہ 7 ویں وارڈ میں گذشتہ 15 دنوں سے پینے کے پانی کی سربراہی مسدوس ہے ۔ جس سے عوام کو دشواری ہو رہی ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ میونسپال کمشنر سے بات کرکے پینے کے پانی کی سربراہی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔ جمی کنٹہ منڈل مستقر سے سریکانت نے کہا کہ جمی کنٹہ میں کاکتیہ ای ٹیکنو اسکول میں طلباء سے زائد فیس وصول لیکر رہے ہیں ۔ اس کو ضلع مہتمم تعلیمات کے علم میں لانے کے بعد بھی کوئی نتیجہ اخذ نہیں ہوا ۔ کہنے پر فوری تحقیق کرکے ضروری کارروائی کی جائے گی ۔ سلطان آباد سے راجیشم نے کیا ۔ سلطان آباد جنا بنکور جانے والے راستے کو قبضہ کرکے گودام کی تعمیر کی جارہی ہے کہنے پر فوری ضروری کارروائی کرنے کا تیقن دیا ۔ اسط رح موصول 8 فون کالس کے مسائل کی یکسوئی کیلئے راہ ہموار کی گئی ۔ اس پروگرام میں ڈی آر ڈی اے پراجکٹ ڈائرکٹر وجئے گوپال محکمہ زراعت کے جوائنٹ ڈائرکٹر پرساد ، آر ڈی او چندرا شیکھر ، کلکٹریٹ اے او راجہ گوڑ اور دیگر نے شرکت کی ۔