جودھپور:بالی ووڈ اداکار سلمان خان جمعہ کے روز غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے معاملے میں ضلع اور سیشن کورٹ کے روبرو پیش ائے ہوئے۔
Rajasthan: Salman Khan leaves after appearing in Jodhpur Sessions Court in connection with illegal arms act case; further hearing on 5 Oct. pic.twitter.com/Wx5ZtRfAEG
— ANI (@ANI) August 4, 2017
انہیں 1998کے مقدمہ میں ملزم بنایاگیا تھا جن کے پا س سے اس وقت .22رائفل اور.32ریوالور برآٹد ہوئی تھے جس کا استعمال جودھپور کے کانکانے گاؤں کالے ہرن کا شکار کرتے وقت استعمال کیاگیا تھا۔
Rajasthan: Actor Salman Khan appears in Jodhpur Sessions Court in connection with illegal arms act case. pic.twitter.com/HOXijM5afG
— ANI (@ANI) August 4, 2017
تاہم جوڈیثرل مجسٹریٹ نے شواہد کی کمی کے سبب انہیں18جنوری کو بری کردیاتھا‘وکیل استغاثہ نے اس فیصلہ کے خلاف درخواست دائر کی ‘ جس کی سنوائی آج مقرر تھی۔ تاہم خان کے وکیل ہستی مل سروات نے کہاکہ کوئی بھی سوال جواب نہیں ہوا صرف ضمانت کی درخواست داخل کی گئی۔
انہوں نے مزیدکہاکہ بیس ہزار کا مچلکہ عدالت میں داخل کیاگیا ہے۔انہو ں نے مزیدکہاکہ’’ مجھے نہیں پتہ وہ کب عدالت کو ائے‘ مجھے کوئی ائیڈیا نہیں ہے‘ مگر ہم نے 12سے 1بجے کے درمیان کا وقت لیاتھا‘‘۔
سوراج برجاتیہ کی فلم’ہم ساتھ ساتھ ہیں ‘ کے دوران سال1998میں سلمان خان نے مبینہ طور پر کانکانے گاؤں میں سیف علی خان‘ نیلم‘ سونالی بیندرے‘ اور تبو کے ساتھ ملکر دوکالے ہرن کاشکار کیاتھا۔مقامی بشنوئی کمیونٹی کے احتجاج کے پیش نظر سلمان او ردیگر اداکاروں کے خلاف ایک مقدمہ درج کیاگیاتھا۔